• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا انتظامیہ کی اپنے ہی ایکٹ کی خلاف ورزی سلیکشن بورڈ میں ایک ممبر کا اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کی انتظامیہ نےاپنے ہی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ایک ممبر کا اضافہ کردیا ،بتایا گیاہے کہ جامعہ زکریا کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس 12جولائی 2025ءکومنعقد ہوگا،اجلاس کا ایجنڈا ممبران کو جاری کردیا گیاہے ،سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کریں گے،ممبران میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید شہباز علی رضوی،ممبر پنجاب سروس کمیشن محمد شعیب طارق وڑائچ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو،پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو،پروفیسر آف ایمریٹس ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اور ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق شامل ہیں،سلیکشن بورڈ کے ایجنڈا میں ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق کو نان ووٹنگ ممبر ظاہر کرکے سلیکشن بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید