• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ کٹنگ کی اجازت دینے کا اختیار ٹاؤنز کے پاس ہے، وزیر بلدیات سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ روڈ کٹنگ کی اجازت دینے کا اختیار ٹائونز کے پاس ہے، لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جا رہاہے ،سانحہ کے وقت ابتدائی رپورٹ میں جو عمارت گری تھی اس کا پلاٹ نمبر وہ نہیں جو دیا گیا تھا جس کا ایس بی سی اے میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے، جن بلڈنگز کو مخدوش قرار دے کر توڑا جارہا ہے اس کے مکینوں کو پہلے مرحلے میں 3 ماہ کا کرایہ سندھ حکومت ادا کرے گی اور کمیٹی بنا کر ان کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا، سانحہ کے ذمہ داران کا تعین کرنے والی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ مل گئی ہے،جو بھی اس میں ملوث ہوگا چاہے وہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ شخص اس کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا جارہا ہےجماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ٹائونز کے چیئرمینز سے ملاقات کے دوران کسی سیاسی نہیں بلکہ شہر اور شہریوں کی فلاح و بہبود اور ٹائونز و یوسیز کو درپیش مسائل اور ان کے اشیوز پر تفصیلی بات ہوئی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ ان تمام مسائل اور اشیوز کو مل جل کر حل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جماعت اسلامی کے نائب امیر کراچی اور سٹی کونسل میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ٹائونز کے چیئرمینز کے ساتھ اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ واٹر کارپوریشن عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے رہا اور بحالت مجبوری ٹاؤن اور یوسیز سیوریج اور پانی پر اپنے وسائل خرچ کررہے ہیں ٹاؤن اور یوسیز چیئر مینز کو بھی ان معاملات میں شامل کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید