کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے اسٹیل ملز سے قیمتی تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف صنعتی علاقوں اور اسٹیل ملز کے اطراف سے قیمتی دھاتوں، لوہے، اسکریپ اور تانبے کی چوری میں ملوث ہیں اور چوری شدہ مال کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتے تھے،ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تانبے کے کئی بنڈل برآمد کیے گئے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران دیگر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔