• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بستی ملوک حادثہ، ایس ڈی او میپکو سمیت 4اہلکارمعطل

ملتان ،بستی ملوک (سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار) سپریٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا نے بستی ملوک میں رونماہونے والے مہلک حادثے میں غفلت اور لاپرواہی کامرتکب ہونے پر ایس ڈی او سمیت 4اہلکاروں کو معطل کردیاہے، 7جولائی 2025ء کو بستی ملوک سب ڈویژن کے علاقہ کھوہ فاتو میں تاریں گرنے کے واقعہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا،واقعہ کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن فہد شنائل، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ Iمحمد شبیر، لائن مین گریڈIIآصف محمود اور وارث مسیح کو معطل کیا گیاہے۔ معطل ہونے والے چاروں ملازمین کو فوری طورپر میپکو بہاولپور سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،مذکورہ ملازمین کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
ملتان سے مزید