• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اضافہ، طیاروں کیلئے خطرہ

کراچی(آئی این پی) پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اضافے پر تمام ائرلائنز کے کپتانوں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی ائرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بڑھتی تعداد سے طیاروں کے لیے نیا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی نے تمام ائر لائنز کے کپتانوں کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون سیزن ہے، ائرپورٹ اوراطراف میں بڑی تعداد میں پرندے موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید