• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار یاسر الیاس خان وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے سیاحت مقرر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) اسلام آ باد چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی کے سابق صدر سردار یاسر الیاس خان کو وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر کر دیا گیا۔ان کی تقرری وزیر اعظم شہباز شریف نے کی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیرڈاکٹرتوقیر شاہ نے سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کو تقرری کی منظوری سے آ گاہ کردیا ہے۔سردار یاسر کی تقرری اعزازی حیثیت میں کی گئی ہے۔ان کی تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی ۔تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید