• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سیاست میں اہم پیشرفت، ثمر ہارون بلور کی وزیراعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ملکی سیا ست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اے این پی کو دھچکا لگا ہے کیونکہ بلور کاندان سے تعلق رکھنے والی سابق ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے، وزیر اعظم نےثمر ہارون کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور بلور خاندان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا، وزیراعظم سے مو لانا فضل الر حمن کے صاحبزادے مولانا اسعدمحمودنے ملاقات کی اور حالیہ معاشی استحکام پرانہیں خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نےملے اور پاور ڈویژن سے متعلق امور پر گفتگو کی، وزیراعظم اراکین قومی اسمبلی محمد ادریس اور سردار غلام عباس نے بھی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید