پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود انکا استعمال کیوں نہیں کیا گیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے 14روز میں سانحہ سوات پر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریری حکم نامے کے مطابق پرونشل انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 7 دن میں ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائیگی۔ عدالت نے سانحے سے متعلق جامع رپورٹ 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عوام کے تحفظ سے متعلق اداروں کے اقدامات کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی جائیں۔