اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) انگرو پاورجن قادر پور گیس معاہدے میں تاخیر سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کوبھی90لاکھ ڈالر کا دھچکا پہنچا ۔EPQL نے پاور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان کو ایک خط لکھا ہے جس میں مرکزی پاور پرچیز ایجنسی (CPPA) کی جانب سے کم بی ٹی یو گیس کے استعمال کے لیے سپلیمنٹری معاہدے کی منظوری میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط کے مطابق CPPA کی منظوری نہ ملنے سے گزشتہ 10 ماہ میں بجلی صارفین کو 78کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو 90 لاکھ ڈالر کا دھچکا پہنچا ہے۔انگرو پاورجن قادرپور 225 میگاواٹ کا بجلی گھر چلاتی ہے جو قادِر پور گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والی پرمیئٹ گیس پر چلتا ہے۔