کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا آنا سیاسی اسٹنٹ لگتا ہے اگر محبت ہوتی تو پہلے آتے ،تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے صرف اپنے والد کی رہائی کے لیے آ رہے ہیں کسی سیاسی عہدے کے لیے نہیں،وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی طرز سیاست بدلنی چاہئے۔ وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا آنا سیاسی اسٹنٹ لگتا ہے اگر محبت ہوتی تو پہلے آتے چونکہ وہ برطانوی شہری ہیں اس لیے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت قانوناً ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ویزہ لے کر آئیں گے تو متعلقہ ادارے ان کے مقصد کا جائزہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے صرف اپنے والد کی رہائی کے لیے آ رہے ہیں کسی سیاسی عہدے کے لیے نہیں۔