• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی ساؤتھ نے منشیات اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں،سائوتھ زون میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈی آئی جی ساؤتھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و ایس آئی اوز شریک ہوئے،ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کے ساتھ ان کے سپلائر کے خلاف منظم اور موثر کاروائیاں کی جائیں، ایس ایچ اوز 18 گھنٹے روڈ پر گزاریں،اسپیشل ٹیمیں بنائیں، جن گینگز کو ختم کیا گیا ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، منشیات کے کیس متعلقہ ایس ایچ او اپنی نگرانی میں رجسٹرڈ کروائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید