• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ترقیاتی فنڈز کی مد میں کوئی رقم نہیں دے رہی، چیئرمین لانڈھی ٹاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چئیرمین لانڈھی ٹائون عبدالجمیل خان نےکہا ہے کہ سندھ حکومت ترقیاتی فنڈز کی مد میں کوئی رقم نہیں دے رہی، اب تک جتنے بھی ترقیاتی کام کئے گئے ہیں وہ لانڈھی ٹاون نے اپنےذرائع سے بچت کرکے کئے ہیں اگر سندھ حکومت اور کے ایم سی وسائل اور اختیارات ٹاونز و یوسی کی سطح تک منتقل کرے تو ترقیاتی امور میں مزید تیزی آسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین محمد عمران،ٹی ایم سی لانڈھی محمد ابراہیم عمرانی کے ہمراہ لانڈھی ٹائون کی بجٹ بریفنگ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزیدکہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ مالی سال 2025/26 کا بجٹ ایسا بنائیں جس سے عوام کے مسائل کو زیادہ سےزیادہ حل کیا جائے،لانڈھی کا 3 ارب 57 کروڑ 35 لاکھ 48ہزار 900 روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے،بجٹ میں 16کروڑ 74لاکھ 82ہزار 650روپے فاضل ظاہر کئے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید