• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں میں عرصہ دراز سے کھڑی عدم شناخت والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی نیلامی

ملتان( سٹاف رپورٹر)  تھانوں میں عرصہ دراز سے کھڑی عدم شناخت والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ ،نیلامی تھانہ صدر جلالپورپیروالا میں سینئر سول جج اور ڈی ایس پی لیگل شاہد کی زیر نگرانی کرائی گئی ،اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام تھانوں میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مختص کردہ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھانوں میں کھڑی 04 کاریں، 344 موٹر سائیکلوں اور 05 رکشہ سمیت دیگر سامان کو مختص کردہ مقام پر منتقل کیا گیا عدم شناخت والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں اور دیگر سامان کی قانونی کارروائی کے بعد نیلامی کروائی جارہی ہےنیلامی میں 69 لاکھ 19 ہزار کی بولی لگائی گئی ہے۔
ملتان سے مزید