• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 19 افسران کے ایس ایم سی کورس کیلئے نامزدگیوں کی منظوری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے گریڈ 19یا مساوی عہدوں پر فائز افسران کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِپا) میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لیے نامزد کر دیا ہے، جو کہ14 جولائی 2025سے 31اکتوبر 2025تک اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق جن افسران کو کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے اُن میں سعد وقاص (جوائنٹ سیکریٹری، وزیر اعظم آفس)، اور محمد شکیل انور (سیکریٹری، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز) شامل ہیں۔ نِپا لاہور میں ازہر جہانگیر (ایڈیشنل کمشنر، ایل ٹی او لاہور)، مصباح نواز، رُخسانہ عارف، سحر آفتاب بٹ، اور عائشہ رانجھا کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید