اسلا م آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گڈ گورننس اور اصلاحات کے ذریعےایک سال میں 591 ارب کے نقصانات کم کئے اور 191 ارب روپے کی بچت کی،گزشتہ سال 276 ارب کی بجلی چوری کی گئی،کمپنیوں نے لائن لاسز کم کرنے کیلئے بہت کام کی، بجلی چوری کیخلاف مہم اور مشکلات کے باوجود اصلاحات جاری رہینگی تاکہ حکومت اور ٹیکس دہندگان پر نقصانات کا بوجھ کم کیا جا سکے ،گزشتہ سال 276ارب کی بجلی چوری کی گئی، کمپنیوں نے لائن لاسز کم کرنے کیلئے بہت کام کیا ،بورڈ کے اراکین کی تعیناتی کا عمل بھی شفاف بنایا گیا ، لیسکو نے بجلی چوری کا بہت بڑا سکینڈل بے نقاب کیا، بجلی چوری کے خلاف مہم اور مشکلات کے باوجود اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔