• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بیوروکریسی کے اختیارات محدود کئے جارہے ہیں، حکومت

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کی قائمہ کمیٹی نے "سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2025" کی منظوری دے دی ہے۔ سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے واضح کیاکہ ریاست اب مزید سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں‘ کئی حکومتی کمپنیاں کاروبار کر رہی ہیں مگر منافع بخش نہیں ہیںان اداروں کو یا تو بند کیا جائے گا یا نجکاری کے ذریعے چلایا جائے گا‘رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بیوروکریسی کے اختیارات محدود کیے جا رہے ہیںجبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھا ر یجونے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں زیادہ آسامیوں کی ضرورت نہیں رہی ہے‘سرکاری ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔ گریڈ ایک سے 5 تک کی آسامیاں آوٹ سورس کر دی جائیں گی‘کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری تنظیم نو اور محکموں کی سائز میں کمی (Rightsizing) کے نتیجے میں کم سے کم ملازمین کو برطرف کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید