• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ANP رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

باجوڑ ( نمائندہ جنگ ) باجوڑ میں نا معلوم افرا د کی فائرنگ سے اے این پی رہنما مولانا خان زیب سمیت 2افراد جاں بحق د اور 3زخمی ہوگئے، رپورٹ طلب ، قلعہ کےسامنےنعش رکھ کرعوام کا احتجاج، عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما مولانا خان زیب 13جولائی کےاحتجاجی مار چ کے لئے عوام کو تیار کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کی صدر مقام خار میں جلسہ سے خطاب کرنے کے بعد اپنے گاؤں ناواگی جارہے تھے کہ خار سے دور کلو میٹر دا صلہ پر واقع شنڈی موڑ کی مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے مولانا خان زیب سمیت 2افراد شہیداور 3زخمی ہوگئے۔ عوا م نے مولانا خان زیب کی نعش لے کر باجوڑ ایف سی قلعہ کے مین گیٹ کی سامنے رکھ کر سخت ا حتجاج کیا۔ جبکہ عوام نے قلعے پرپتھرائوکیا جبکہ جوابی کارروائی میں ہوائی شیلنگ کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید