• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے ممنوعہ کیمیکل کی درآمد، 4 ارب کرپشن کا اسکینڈل بے نقاب

اسلام آباد(قاسم عباسی)پاکستان میں محکمہ تحفظِ نباتات (DPP) اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق (MONFSR) میں 4 ارب روپے مالیت کی کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں بھارت سے میتھائل برومائیڈ (MB) نامی ممنوعہ کیمیکل غیر قانونی طور پر درآمد کیا گیا۔ انڈین میتھائل برومائیڈکو جعلی اجازت ناموں پر پاکستانی سپلائی چین میں داخل ہونے دیا گیا۔یہ درآمد ایسے وقت میں کی گئی جب دونوں ملکوں کے درمیان 5 اگست 2019 سے تجارتی تعلقات منقطع ہیں۔ کراچی پورٹ پر بھارت سے آئے 64,000 کلوگرام ایم بی کے چار کنٹینرز روکے گئے جن کی مالیت تقریباً 9لاکھ60ہزار امریکی ڈالر ہے، اور ان میں سے ایک کنٹینر اپریل 2025 میں پاک بھارت فوجی کشیدگی سے صرف چار روز قبل پہنچا، جس سے قومی سلامتی کے سنگین خدشات نے جنم لیا۔ جعلی اجازت ناموں ، درآمدی ریکارڈ میں ہیر پھیر سےقومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔ وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ مافیا کی اجارہ داری توڑ دی ہے۔ ڈی جی ڈی پی پی طاہر عباس نے بتایا کہ یہ تمام بدعنوانیاں ہم نے خود بے نقاب کیں۔سیکریٹری MNFSR وسیم اجمل نے دی نیوز کو بتایاکہ یہ ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ وزارت نے ایم بی مافیا کا اجارہ توڑا ہے، ہمیں ایسی قوتوں کی جانب سے ناقابلِ بیان دباؤ کا سامنا رہا۔ اب کسی کو رعایت نہیں دی جا رہی۔
اہم خبریں سے مزید