• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی میں مسلسل اضافے پر جامع اور ہمہ گیر حکمت عملی نا گزیر ہے، صدر زرداری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)صدر مملکت آصف علی زرداری کاعالمی یومِ آبادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے پر جامع اور ہمہ گیر حکمت عملی نا گزیر ہے،چئرمین سینٹ نے کہا کہ مسئلے پر موثر قانون اور پالیسی سازی ضروری ،اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے شعو ر اجاگر کیا جائے ،صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ  آج جب ہم عالمی یوم آبادی منا رہے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے کہ ہم آبادی کے بدلتے ہوئے رجحانات پر غور کریں اور اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم اپنے تمام شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید