• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی کی پرواز کے مسافر کو جدہ پہنچا دیا

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔ کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیر لائنز کی  پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔ ملک شازین احمد کے مطابق وہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچا۔ بورڈنگ پاس لیا۔ گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے میدان میں کھڑے جہاز میں سوار ہونے کیلئے پہنچا۔ جہاں ایئر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے۔ رات ہونے کی وجہ سے دیگر مسافروں کے ساتھ ایک جہاز میں سوار ہو گیا۔ ملک شاہ زین کے مطابق پرواز روانہ ہوئی تو اندازے سے اسے سوا گھنٹے میں کراچی پہنچ جانا تھا۔ سوا گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹہ اور پھر دو گھنٹے تک جہاز مسلسل پرواز کرتا رہا۔ لینڈنگ نہ ہوئی تو اسے تشویش ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید