• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی بارش کے بعد کراچی بھر میں مکھیوں اور مچھروں کی یلغار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہونے والی معمولی بارش کے بعد کراچی بھر میں مکھیوں اور مچھروںکی یلغار ہو گئی ہےمگر کے ایم سی انتظامیہ اور ٹائون حکام کی جانب سے اسپرے کا نام ونشان نہیں ہے، مکھیوں کی فوج ظفر موج پورے شہر میں شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ رات کو مچھر آرام نہیں کرنے دیتا،مگر اعلی حکام خواب غفلت کا شکار ہیں،شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جو مکھیوں سے محفوظ ہو سرکاری اور نجی دفاتر میں مکھیوں کا راج دکھائی دے رہا ہے، کے ایم سی، ٹائون اور یو سی کے دفاتر میں بھی عملہ مکھیاں مارتا ہوا دکھائی دیتاہے مگر کسی بھی اہم شخص کو شہریوں کی پریشانی کا احساس نہیں اور وہ اسپرے کرنے پر راضی نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اسپرے کرایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید