• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہر شعبے میں پروفیشنلزم کی کمی دکھائی دیتی ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ بھارت میں ہر شعبے میں پروفیشنلزم کی کمی دکھائی دیتی ہے، جب آپ کا شکست سے منہ کالا ہوجائے تو آپ کہتے ہیں کہ ہماری جنگ پاکستان سمیت تین ملکوں سے تھی یہ ایک نہایت احمقانہ باتیں ہیں کیا ہتھیار دنیا بھر سے نہیں لیے جاتے۔ دفاعی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ بھارت میں ہر شعبے میں پروفیشنلزم کی کمی دکھائی دیتی ہے ہر جگہ دھڑلے کے ساتھ جھوٹ بول دیا جاتا ہے ان سب حرکتوں کی وجہ سے بھارت تنہا ہوچکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید