• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں قتل افراد کی میتیں آبائی علاقوں میں تدفین، بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، صدر، وزیراعظم

کوئٹہ، اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں نمائندہ خصوصی ، نیوز رپو رٹر، نمائندہ جنگ ) بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میں بسوں سے اتار کرقتل ہونے والے 9 افراد کی میتوں کوشناخت کے بعد آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا، جہاں مقتولین کی تدفین بھی کردی گئی، میتیں آبائی علاقوں میں پہنچنے پر علاقے میں سوگ اور افسردگی کا عالم رہا، نماز جنازہ اور تدفین میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ لیویز کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیا جائیگا۔صدرمملکت آصف علی زرداری ،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ،سپیکر ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان واقعے کی مذمت کی ہے ، صدر نے کہا کہ یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھنائونی سازش ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میں بسوں سے اتار کرقتل ہونے والے نو افراد کی میتوں کوشناخت کے بعد آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا، مقتولین کی تدفین بھی کردی گئی،کمشنر لورالائی کے مطابق ژوب کے علاقے سر اڈاکئی میں دہشتگردوں نے حملے میں بسوں سے شنا خت کے بعد اتار کر قتل کئے جانے والے نو افراد کی کو شناخت کے بعد پنجاب روانہ کردیا گیا قتل کئے جانے والوں نے دو سگے بھائی بھی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید