اسلام آباد( صالح ظافر) فیلڈ مارشل کے مجوزہ دورہ سری لنکا اورانڈونیشیا بھارت کو کھٹکنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا کا مجوزہ دورہ پاکستان کے لیے ایک اور تزویراتی (اسٹریٹیجک) بلندی فراہم کرے گا، کیونکہ دونوں ممالک دہشت گردی کو "سفارت کاری کا ہتھیار" اور "بالادستی قائم کرنے" کے لیے استعمال کرنے والی قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے مزید گہرا تعاون پیدا کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل اس کے بعد انڈونیشیا کا بھی ایک اہم دورہ کریں گے، جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) میں ایک مؤثر کردار کا حامل ملک ہے۔