• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین پراکسیز دہشت گردی میں ملوث، معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آ باد (این این آئی، اے پی پی)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں، پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے، چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیونکہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔ علاو ہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی کو 94واں یوم شہدائے کشمیر ان 22 کشمیریوں کی شہادت کی یاد میں منایا جائیگا جنہوں نے 1931 میں سرینگر میں ڈوگرہ فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید