حب(نامہ نگار) بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں 12ویں حب کراس ریلی میں ٹاپ ریسرز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو ا،14 کیٹیگری کے 70مرد و خواتین ڈرائیورز نے خطرناک آف روڈ ریسنگ میں حصہ لیا ، اس دوران ریسز کے شوقین افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ، نتائج کے مطابق جیئند ہوت نے 50 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ 32 منٹ 26 سیکنڈ میں طے کرکے پری پیڈ اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی،تیمور خواجہ نے 33منٹ 21سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا ۔ ویمن ایونٹ میں وینا پٹیل نے 50کلو میٹر کا فاصلہ 36منٹ 8سیکنڈ میں طے کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ویمن اسٹاک کیٹیگری میں ماروی عامر نے فتح حاصل کی ، بائیک کیٹیگری میں250 سی سی میں عبدالہادی خان فاتح رہے ، بائیک کیٹیگری 450سی سی میں ضیغم چوہان نے ٹائٹل جیت لیا۔