• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال میں گاڑی گہری کھائی میں گرگئی، نوجوان جاں بحق

چترال ( نمائندہ جنگ)چترال گرم چشمہ روڈ پر بلپھوک کے مقام پر گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری ۔حادثے میں ایک نوجوان مغاذو الدین موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا پھوپی زاد بھائی آفاق شدید زخمی گیا۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق نوجوان کی میت ان کے گاؤں رونڈروانہ کردی گئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ مغاذوالدین پروفیسر ظہیرآلدین بحرام کے صاحبزادے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید