• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاور حسین کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کر لیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )صحافی خاور حسین کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔حیدرآباد کے سول اسپتال میں صحافی خاور حسین کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ہدایت اعلیٰ حکام کی جانب سے دی گئی تھی۔ تین ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جس میں پانچ نمونے لیے گئے ہیں۔ حتمی رپورٹ نمونوں کے ایگزامن کے بعد جاری کی جائے گی،میڈیکو لیگل حکام کے مطابق خاور حسین کو ایک گولی لگی ہے اور ان کے جسم پر اس کے علاوہ کوئی نشان موجود نہیں ہے۔ واقعہ خودکشی ہے یا قتل، اس بارے میں حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد خاور حسین کی میت ان کے بھائی اور بہنوئی کے حوالے کردی گئی جسے ایمبولینس کے ذریعے سانگھڑ روانہ کردیا گیا جہاں بڑی تعداد میں اہل علاقہ، صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید