• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن، لاجسٹک شعبہ میں 2 کمپنیوں کے انضمام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) مسابقتی کمیشن نے لاجسٹک کے شعبہ میں دو کمپنیوں کے مابین انضمام کی منظوری دے دی،کمیشن کے مطابق، اس لین دین کے تحت ملکی لاجسٹکس کے شعبہ میں بین الاقوامی معیار کی مہارت کی شمولیت کے روشن امکانات ہیں، جو سروس کے معیار اور آپریشنز کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی اور پاکستان کے لاجسٹکس شعبہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی ۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے نپون ایکسپریس (ساؤتھ ایشیاء اینڈ اوشیانا) پرائیویٹ لمیٹڈ کو ٹی سی ایس لاجسٹکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مخصوص شیئر ہولڈنگ ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہےنیپون ایکسپریس (ساؤتھ ایشیا اینڈ اوشیانا) پرائیویٹ لمیٹڈ نپون ایکسپریس ہولڈنگز کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ اور ایک عالمی لاجسٹکس گروپ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید