• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڑ میں جعلسازی، 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر, خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نےبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آڑ میں بینک اکاؤنٹس کھلوا کر انہیں فراڈ میں استعمال کرنے کے مرتکب جعلسازوں سمیت چار افراد کو گرفتارکر لیا ،ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائر پورٹ پر جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر محمد شہزاد اور امتیاز احمد کو گرفتار کر لیا، محمد شہزاد نامی مسافر ساوتھ افریقہ جا رہا تھا،جس کے پاسپورٹ پر ساوتھ افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا جبکہ امتیاز احمد نامی مسافر یونان جا رہا تھا جو پہلے بھی غیر قانونی طریقے سے یورپ جا چکا ہے ، ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا۔ ایف آئی اے ملتان زون نے بینظیر انکم سپورٹ کے نام پر نجی بینک اوور ڈرافٹ اسکینڈل میں ملوث ناصر اسلم اور طارق محمود کو وہاڑی سے گرفتار کر لیا ۔
ملک بھر سے سے مزید