اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہاہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب کے دفاتر میں ٹیکس دہندگان کو ان کی شکایات کو فوری، سستے اور میرٹ پر حل کر کے انہیں مکمل عزت وتکریم دی جاتی ہے، ایف ٹی او کے 98فیصدفیصلوں کو برقرار رکھا گیا ہے، جو کہ انتہائی اطمینان کا باعث ہے،انھوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنی کتاب" محتسب کی ڈائری" کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری برادری، بیورو کریٹس ، دانشوروں ، طلبا اور سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض سینئر لیگل ایڈوائزر الماس علی جوندہ نے ادا کیے، ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب میں گزشتہ 20برسوں میں کل 37118شکایات درج ہوئی ہیں جبکہ میرے چار سال کےدور میں 50ہزار904شکایات درج ہوئیں اور 44ہزار370پر فیصلے ہوئے ، فیصلے صرف 34روز میں کر کے ایک روشن مثال قائم کی ، ایف ٹی او کی سفارشات پر چھ ماہ میں ایف بی آر نے 12ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے۔