کراچی( اسٹاف رپورٹر )صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کے افسوس ناک واقعہ کی تفتیش کے لیے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو سانگھڑ کا دورہ کیا۔کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے ٹیم ممبران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ تھانے میں کھڑی خاور حسین کی گاڑی کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ایس ایس پی سانگھڑ کے دفتر میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن اور ایس ایس صحافی کاقتل/فیکٹ فائنڈنگ کمیٹپی عابد بلوچ کے ہمراہ پریس بریفننگ کے دوران آزاد خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے عینی شاہدین سے بھی بات کی ہے۔فارنزک شواہد جمع کیے ہیں ،خاور حسین کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم پہلے ہو چکا تھا لیکن کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے دوبارہ پوسٹ مارٹم حیدر آباد سے کروایا گیا کیونکہ میڈیکل رپورٹ بنیادی چیز ہے۔انہوں نے بتایا کہ خاور حسین کی گاڑی سے ایک موبائل فون ملا جو کھلا ہوا تھا تاہم ری سیٹ ہوا تھا۔موبائل فون میں دو سمز تھیں ،ایک سم ملی ہے جبکہ دوسری سم نہیں مل سکی ہے ،دوسری سم بھی آخر وقت تک استعمال ہوئی ہے۔پولیس نے سی ڈی آر بھی لیا ہے جس سے کچھ معلومات ملی ہیں۔