کراچی (اسد ابن حسن) سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان لائن بیٹنگ (شرطیں/جوا) کھلوانے والے گروپ کا سرغنہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض ان لائن بیٹنگ کے حوالے سے کافی عرصے سے انکوائری کر رہے تھے۔ دوران تحقیقات ان کو اطلاع ملی کہ ایک ملزم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک موجود ہے اس پر چھاپہ مار کر اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت سعد الرحمن ذوالفقار عرف ڈکی بھائی کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے موبائل فون سے ان لائن بیٹنگ کی ایپلیکیشنز کے ثبوت اس کے موبائل فون سے برامد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 196/25 درج کر لیا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔