پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں خصوصا ًپشاور میں حملوں اور ٹارگٹ کلنگ وارداتوں میں دہشتگرد امریکی ساختہ ایم فور گن کو ایک موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگے، جس کے باعث اب تک کئی پولیس آفیسرز واہلکاروں کے علاوہ علمائے کرام بھی نشانہ بن چکے ہیں۔افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلا کے بعد امریکی ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ لگے ہیں۔