لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں۔ مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا سیشن آج( اتوار)ہو گا، مذاکرات کامیاب ہونے پر اسپیکر معطل ارکان کیخلاف ریفرنس ڈارپ کر سکتے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 8رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دی ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن ، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، چیف وہپ رانا ارشد، سمیع اللہ خان ،احمد اقبال ،پیپلز پارٹی سے علی حیدر گیلانی،(ق) لیگ سے چوہدری شافع حسین اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی مذاکرتی کمیٹی میں شامل ہیں ۔ اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر ارکان میں علی امتیاز، شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع شامل ہیں ۔