• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا قافلہ گنڈاپور کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا، گرفتاریاں و رہائی، رائیونڈ میں اجلاس

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا، کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد رہائی ،رائیونڈ میں پارٹی کے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، وہ کے پی کے میں تبدیلی لانے کی بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہو گا، ہمارا لیڈر بے گناہ قید ، 5اگست تک تحریک کو پیک پر لے جانا ہے، پارٹی رہنماؤں سےخطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مولانا خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ایک ایم این اے اور 2 ایم پی اے میرٹ پر ہیں، باقی سب فارم 47 پر ہیں، مولانا نے لوگوں کو گمراہ کیا، اس لیے اپنے حلقے سے نہ جیت سکے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رائے ونڈ روڈ پر فارم ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کہا کہ میری اطلاع ہے کہ یاسر گیلانی سمیت تمام کارکنان کو پولیس نے چھوڑ دیا گیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کو معطل کرنا لاقانونیت ہے، اگر ایسا ہی کرنا ہے تو خیبر پختونخوا سے ان کے چیئرمین صاحبان کو فارغ کر دوں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کاقافلہ لاہور پہنچا۔ پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ پہنچی، پولیس حکام کے مطابق نے بتایا کہ پی ٹی آئی قافلے اور کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں تھی، پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنان کو حراست میں لے لیاتاہم اطلاعات کے بعد بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید