کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں گٹکا ماوا کھانے والے افسران اور اہلکاروں کوملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کے لیے 10روز کی مہلت دی گئی ہے،اعلامیہ میں کیا گیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔محکمہ پولیس کی جانب سے گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہےجبکہ گٹکا و ماوا کے عادی پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔