کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی اور اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی پر ایس ایس پی ایسٹ نے فوری نوٹس لیا۔ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا۔