• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورس کی تکمیل پر اجالا ووکیشنل سینٹر کی طالبات میں اسناد تقسیم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت، ملازمت وزاعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم کی جانب سے گراس منڈی میں قائم اجالا ووکیشنل سینٹر کی طالبات کا کورس مکمل ہونے پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں طاہرہ نجم اور مسز بلقیس زاہد نے ٹیچر ثنا اعجاز کے ہمراہ طالبات میں اسناد تقسیم کیں اور سینٹر کو ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا، اس موقع پر طالبات کے تیارکردہ ملبوسات کا بھی معائنہ کیا گیا، طاہرہ نجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ اور تابناک ہو۔
ملتان سے مزید