ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے زیر اہتمام ممکنہ سیلابی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے عملی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ٹریننگ کا مقصد رضاکاروں کو قدرتی آفات کے دوران فوری امدادی کارروائیوں کیلئے تیار کرنا اور انہیں عملی تربیت فراہم کرنا تھا، تقریب سے صدر شعبہ خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی، جنرل سیکرٹری ضلع ملتان حافظ ابوالحسن اور صدر شعبہ خدمت خلق ضلع ملتان فہد ہاشمی نے خطاب کیا۔