• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے کی پتی میں رنگ کی ملاوٹ ،پیکنگ یونٹ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)چائے کی پتی میں رنگ کی ملاوٹ پکڑی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پیرووال میں چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپہ‘100کلو ملاوٹی چائے، 40 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے پیرووال میں چائے کی پتی میں ملاوٹ کرنیوالے یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔ ٹیسٹ کے دوران چائے میں کھلے رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ انسپکشن کے دوران معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ بھی برآمد کی گئی پتی کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلئے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔پتی،پیکنگ میٹیریل ضبط کر لیا۔مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔
ملتان سے مزید