ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے بستی ملوک میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے کم سن بچے عبداللہ کے گھر گئے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے اہلخانہ کی شکایت پر سانحہ کا سبب بننے والی ہائی وولٹیج تارہٹانے کے لئے متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کریں اور کہا کہ گھر کے قریب سے گزرنے والی تار فوری طورپر ہٹاکر محفوظ فاصلے پر منتقل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب بستی ملوک کے ایس ڈی او سمیت 4اہلکاروں کو معطل کیاگیاہے۔