• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے میں ڈاکو باقر عرف جمعہ پاولی زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ گلگشت کی حدود حنظلہ چوک پر پولیس مقابلہ ڈاکو باقر عرف جمعہ پاولی زخمی حالت میں گرفتار ،گلگشت پولیس نے صبح کے وقت صادق حنظلہ چوک پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی، اچانک بستی دھریباں کی طرف سے 3 موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ رکنے پر قریبی پلاٹ میں ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں موجود تھا جسکی دائیں ٹانگ زخمی تھی زخمی ملزم نے اپنا نام محمد باقر بتایا ہے جبکہ اسکے باقی دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر واپس بستی دھریباں کی جانب فرار ہو گئے،معلوم ہوا ہے کہ زخمی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو کہ پولیس کوڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ 
ملتان سے مزید