• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ماہرین کی سفارشات، مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز تیارکرنے کی ہدایت کر دی اس کےلیے وزارتِ منصوبہ بندی نے 10 فوکل گروپ تشکیل دے دیئے تاکہ چینی ماہرین کی تکنیکی تجاویز کی بنیاد پر شعبہ وار عملی منصوبے تیار کیے جا سکیں،احسن اقبال نے ہدایت دی ہے کہ ہر وزارت چینی رپورٹ کی بنیاد پر جامع جواب تیار کرے تاکہ سی پیک سیکرٹریٹ ایک مربوط اور مفصل جواب چینی فریق کو بھجوا سکےاسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق چین کے ماہرین کی ٹیموں نے پاکستان کے دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کے ممکنہ شعبوں کا جائزہ تجاویز اور سفارشات تیار کیں۔
اہم خبریں سے مزید