• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ماہانہ گرانٹ روک دی

کراچی( سید محمد عسکری) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی ماہانہ گرانٹ روک دی ہے۔ جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں مالی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ 4کروڑ 20لاکھ روپے کی گرانٹ کے ایم یو کو ہر مہینے بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے باقاعدگی سے ملا کرتی تھی تاہم گزشتہ فروری سے گرانٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔ کے ایم یو کے رجسٹرار ڈاکٹر محمود اے خان نے گرانٹ روکے جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہم میئر کراچی کو گرانٹ کے لیے باقاعدگی سے خط لکھ رہے ہیں مگر کوئی جواب نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی روک دی گئی ہے جب کہ ضروری خریداری بھی ختم کردی گئی ہے، ملازمین کی تنخواہیں سندھ حکومت کی خصوصی گرانٹ سے ادا کی جارہی ہے اور اگلے ماہ سندھ حکومت کی گرانٹ کی رقم بھی ختم ہوجائے گی جس کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی بھی ممکن نہیں رہے گی۔ یاد رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تھا جسے دو برس قبل یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید