• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 12 ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 12ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق عذرا مقبول ‘ عرف اللہ خان ‘ محسن زیب ‘ خالد محمود ‘ خضر حیات احمد اور جنید احمد عباسی کو گریڈ تیرہ سے پندرہ میں یو ڈ ی سے سے اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے جبکہ طاہر محمود قریشی ‘ فضل الرحمن ‘ غلام جیلانی ‘ رضوان اقبال ‘ عبد المعید اور محمد رشید کو گریڈ گیارہ سے تیرہ میں ایل ڈی سی سے یوڈی سی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید