• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے، چینی کے اسٹینڈرڈ میں ترمیم کے بعد 5 معیاری سائز متعارف

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )نے چینی کے سٹینڈرڈ ( معیار )میں ترمیم کرتے ہوئے چینی کے پانچ معیاری سائز متعارف کروائے ہیں ، جن میں لارج، میڈیم، سمال، ایکسٹرا فائن اور پاؤڈر شامل ہیں ، ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے شوگر انڈسٹری کی ٹیکنیکل کمیٹی کے 54 ویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری دے دی جو 8 جولائی کو منعقد ہوا ، اتھارٹی کے ڈائریکٹر سٹینڈرڈز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سٹینڈرڈز رولز 2008 کی متعلقہ دفعات کے تحت پاکستان سٹینڈرڈ پی ایس 1822 ایس اے آر ایس 0007-2021 میں ترمیم کر کے اس میں کلاز 4.4 شامل کر دی گئی ہے جس میں چینی کیلئے پانچ سائز کے معیارات مقرر کئے گئے ہیں جن میں لارج، میڈیم، سمال، ایکسٹرا فائن اور پاؤڈر شامل ہیں، ان معیارات کو 9 جولائی 2025 سے نافذ العمل کر دیا گیا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق چینی کے سٹینڈرڈ میں ترمیم غیرملکی چینی کی درآمد کیلئے کی گئی ہے کیونکہ پی ایس کیو سی اے کے چینی کے سٹینڈرڈ میں اس سے قبل چینی کا سائز موجود نہیں تھاجسے اب شامل کر لیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید