• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے جوہری مذاکرات کے حوالہ سے کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی، ایران

تہران(اے ایف پی)ایران نے کہا ہے کہ اس کے اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مخصوص تاریخ طے نہیں ہوئی، جو اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے باعث تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا فی الحال، اس معاملے پر کوئی مخصوص تاریخ، وقت یا مقام طے نہیں پایا ہے،انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے مذاکراتی عمل میں نیک نیتی سے شرکت کی،صہیونی حکومت نے جارحیت کی،ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے کہا ہے کہ سفارتی مواقع کی کھڑکی کھلی ہے،تعمیراتی روابط کی حمایت کرتے ہیں۔یہ بیان ایران کے اعلیٰ سفارتکار عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بارے میں دیا گیا۔عراقچی اور وٹکوف کے درمیان اپریل سے مذاکرات ہو رہے تھے، لیکن پانچ دور مکمل ہونے کے باوجود کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ یہ بات چیت ایران اور امریکہ کے درمیان 2018 کے بعد سب سے اعلیٰ سطح کا رابطہ تھی، جب امریکہ نے ایک تاریخی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی۔یہ مذاکرات عمان کی ثالثی سے جاری تھے، لیکن 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر اچانک حملوں اور پھر 12 روزہ جنگ کے آغاز کے باعث معطل ہو گئے، جس میں بعد ازاں امریکہ بھی شامل ہو گیا۔بقائی نے کہا ہم نے سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل میں سنجیدگی اور نیک نیتی سے شرکت کی، لیکن جیسا کہ سب نے دیکھا، چھٹے دور سے قبل صہیونی حکومت نے امریکہ کی ہم آہنگی سے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ایران سفارتکاری اور تعمیری روابط کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی یقین رکھتے ہیں کہ سفارتی مواقع کی کھڑکی کھلی ہے، اور ہم اس پرامن راستے کو سنجیدگی سے اختیار کریں گے۔ اسرائیل اور مغربی ممالک ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات عائد کرتے ہیں، جن کی تہران مسلسل تردید کرتا آیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید