• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی از خود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوئی ضرورت ہے، نہ وہ ایسا ارادہ رکھتی ہے۔ 90 روزہ تحریک کے بعد بھی پی ٹی آئی کے ہاتھ کچھ نہیں ائے گا، بہتر ہے گنڈاپور ابھی استعفیٰ دے دیں ، عمران خان آج جہاں بیٹھے ہیں اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، ہم نے ان پر چرس، ہیروئن یا ایفیڈرین جیسا کوئی جھوٹا مقدمہ نہیں بنایا، وہ ٹھوس مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں اور عدالتی چارہ جوئی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاست کے تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق چل رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید