• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذلفی بخاری کس کے لیے کام کر رہے ہیں ،عمران کی بہن کا الزام

کراچی(نیوز ڈیسک)بانیٔ پی ٹی آئی کی بڑی بہن روبینہ خان نے تحریکِ انصاف کے رہنما ذلفی بخاری پر ایک بار پھر الزامات عائد کیے ہیں۔اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ  ہر شخص کو یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ یہ اصل میں کس کے لیے کام کر رہا ہے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ذلفی بخاری کو ایک متفقہ پی ٹی آئی لیڈر کے طور پر لانچ کیا جا رہا ہے، کئی مہینے منظر سے غائب رہنے کے بعد کیا یہ دھوکے باز آدمی اب وژن فراہم کرے گا؟دوسری جانب ذلفی بخاری کے قریبی ذرائع نے روبینہ خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کرمسترد کردیا روبینہ خان کا کہنا ہے کہ ذلفی بخاری نے سیاحت اور پارٹی ترجمانی کے دوران کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، یہ بین الاقوامی مشیر کے طور پرگِھسے پٹے بیانات دیتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید